نئی دہلی ...ہاکی انڈیا نے ملائیشیا میں جوہر کپ ٹورنامنٹ میں ہندستانی جونیئر ٹیم نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہاکی انڈیا نے ایک بیان کہاکہ سلطان آف جوہر کپ میں ہند کی جونیئر ٹیم نہیں بھیجی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیاکو بھی حصہ لینا ہے۔یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب ہند ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہا ۔ ہندستانی جونیئر ٹیم نے 2015 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔اس سال جنوری میں ہاکی انڈیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گا۔ پاکستان 2014 کی چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے کھلاڑیوں کے نامناسب رو ئیے کے لئے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگے۔