Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا کی میگا ریلی میں شیوسینا کی شرکت؟

کولکتہ۔۔۔۔مہانگر میں 19جنوری کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جانب سے منعقد ہونیوالی ریلی میں شیوسینا کے سربراہ اودھو ٹھاکرے بھی شرکت کرینگے۔ ممتا نے دہلی کے دورے کے دوران شیو سینا کے رہنما سنجے راوت سے ملاقات کرکے اودھو ٹھاکرے کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ذرائع کے مطابق اودھو ٹھاکرے نے ممتا کی دعوت قبول کرلی۔ بی جے پی اور این ڈی اے میں شامل شیو سینا کے تعلقات غیر مستحکم ہوتے جارہے ہیں اور ٹھاکرے کے اس فیصلے سے بی جے پی میں سیاسی ہلچل پیدا ہوسکتی ہے۔واضح ہو کہ گزشتہ سال نومبر میں ممتا جب ممبئی کے دورے پر گئی تھیں تو اودھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ نے ملاقات کی تھی۔2019ء کے پارلیمانی انتخابات پر سبھی جماعتیں سیاسی جوڑتو ڑ میں مصروف ہیں۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کی میگا ریلی میں اودھو کی شمولیت بی جے پی کی قیادت والےاین ڈی اے کیلئے ہنگامہ خیز ثابت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - --فاروق عبداللہ کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا ہلاک

شیئر: