Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایاز صادق نے پرویزالہی کوکیا پیغام پہنچایا؟

اسلام آباد... پنجاب اسمبلی میں اسپیکر شپ کے امیدوار پرویز الہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اتحا د کا مارجن بھی بڑھا کر دکھا ئیں گے ۔ کام بھی ہوتا ہوا نظر آئے گا ۔ ختم نبوت قانون میں ترمیم کے بعد مجھے یقین تھا کہ شرےف برادارن اللہ کی پکڑ میں آئیں گے ۔ پنجاب کے وزیر اعلی کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔ ٹی وی انٹرویو میں پرویز الہی نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ میں نے مخلوق خدا کی خدمت کی ہے۔ اس لئے پروردگار مجھے دوبارہ کام کا موقع دے گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران میں فرعونیت پہلے سے بھی زیادہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کی محبت اور گفتگو میں بہت اثر ہے ۔جب ہم ملنے گئے تو انہوں نے بڑی محبت سے کہا کہ چوہدری صاحب آپ صوبے کی سیٹ نہ چھوڑیں۔ آپ کے تجربے سے پنجا ب میں استفادہ کریں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اسپیکر ایاز صادق سے ہمارا پرانا خاندانی تعلق ہے۔ انہوں نے فون کےا تھا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں۔ ایاز صادق نے کہا کہ جب ملاقات ہو گی تو بات بھی وہ خود ہی کر لیں گے۔ میں نے انہیں بتایا کہ ہماری عمران خان سے ملاقات طے ہے ۔عمران خان سے ملاقات کے بعد پیغام چلا گےا پھر بات آگے نہیں چلی ۔ عمران خان کے اتحادی تھے اور ہیں۔ پرویز الہی نے کہا کہ ہمارا 38 سال کا سیاسی تجربہ ہے۔ عمران خان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل نہیںہو گی ۔ ہر قسم کے لوگوں کے ساتھ کام کیاہے۔ مشرف دور میں اختیارات کے مراکز کے ساتھ لڑائی کئے بغےر نے کام کر کے د کھایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے وزارت اعلیٰ نہیں مانگی تھی ۔عمران خان نے از خود یہ بات کہی کہ ہماری پارٹی کی اکثریت ہے اس لئے مجھے اپنے اراکین کو مطمئن کرنا بہت مشکل ہو گا ۔ اس لئے اسپیکر شپ کی پیشکش کی گئی۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد خطرے میں
 

شیئر: