Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسی دوسری زبان میں جھوٹ بولنا زیادہ آسان ہوتا ہے، ماہرین

برلن.... جرمن سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دروغ گوئی کے حوالے سے تحقیق و تجربے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ جھوٹ بولنا بھی ایک آرٹ ہے مگر یہ آرٹ اس وقت کام آتا ہے جب آپ اپنی مادری زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان میں جھوٹ بول رہے ہوں۔سائنسدانوں کے بیان کے مطابق ایسا اسلئے ہوتا ہے کہ دوسری زبان کے الفاظ کا آپ کے دل و دماغ سے اتنا تعلق نہیں ہوتا جتنا آپ کی مادری زبان کا ہوتا ہے۔ دروغ گوئی کے دوران جب آپ کا ذہن زبان کاساتھ دینے سے ہچکچانے لگے یا زبان ذہن کی بات نہ سنے تو لوگ زیادہ جھوٹ بولتے ہیں۔ ماہرین نے دوسری زبان کو اس لئے بھی نعمت قرار دیا ہے کہ دوسری زبان میں آپ زیادہ حقیقت پسندانہ انداز میں سوچتے ہیں جس کی وجہ سے دروغ گوئی کی گنجائش کم رہتی ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ جرمنی کی ورزبرگ یونیورسٹی میں مرتب کی گئی ہے جہاں کے سائنسدانوں نے رپورٹ مرتب کرنے کیلئے جرمن بولنے والے 135رضاکاروں کو جمع کیا اور انہیں انگریزی میں جھوٹ بولنے کو کہا۔ تو پتہ چلا کہ انگریزی بولنے والے لوگوں نے کم جھوٹ بولا جبکہ جرمن زبان میں جھوٹ بولنے والے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے اور بے دریغ جھوٹ بول رہے تھے۔ یہ رپورٹ تجرباتی نفسیات کے جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

شیئر: