زخمی سڑک پر تڑپتے رہے، لوگ آنکھیں بچا کر گزرتے رہے
نئی دہلی۔۔۔۔مغربی ضلع کے کلیان پوری علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے اسکوٹی سوار 4نوجوانوں کو ٹکر مارکر ٹرک سمیت فرار ہوگیا۔زخمی نوجوان سڑک پر تڑپتے رہے اور لوگ آنکھیں بچا کر گزرتے رہے۔راستے سے گزرنے والے کار سوار وں نےبند شیشے سے ہی حادثہ کا منظر دیکھنے پر اکتفاکیا۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو لال بہادر شاستری اسپتال میں داخل کرایا ۔ علاج کے دوران سندیب اور راج کمار کی موت ہوگئی جبکہ دیپک اور سنتوش کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسکوٹی سوار نوجوانوں میں کسی نے بھی ہیلمیٹ نہیں لگایا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزم ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردیا۔