نوجوان ملک کو امن وترقی کی طرف لے جائینگے،جنرل باجوہ
اسلام آباد ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست نے انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔ انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلبہ کو مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہاکہ پورا اعتماد ہے کہ پاکستان کے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو محسوس کر رہے ہیں۔ نوجوان پاکستان کو امن اور ترقی کے نئے دور کی طرف لے جائیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔انہوںنے کہا کہ آج جنگ کی نوعیت اور کردار بدل چکے ہیں۔ ہائبرڈ وار میں نوجوان اب ہمارے دشمنوں کا بڑا ہدف ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پ±رعزم رہیں اور ایسے تمام خطرات کو شکست دیں۔