Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا اٹلی کا مال نہیں

طرابلس ۔۔۔ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سینکڑوں افراد نے  اٹلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں طرابلس میں اٹلی کے سفیر گسپے پیرونی کے اس بیان کی مذمت کی گئی کہ جس میں انہوں نے انتخابات کے انعقاد کے موزوں نہ ہونے کی بات کی ہے۔متعدد سول سوسائٹیوں اور یوتھ تنظیموں کی شرکت سے منعقدہ اس مظاہرے میں لیبیا کے حق خود مختاری کی اور دیگر ممالک کی طرف سے اس حق کی خلاف ورزی کے سدباب کی اپیل کی گئی ہے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں اٹھائے پلے کارڈوں پر اٹلی کے لیبیا پر قبضے اور لیبیا  کے عوام کی مزاحمت سے متعلق تحریریں درج تھیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لیبیا اٹلی کا مال نہیں ہے ۔ 

شیئر: