Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیجنگ میں آن لائن عدالت کے قیام کا فیصلہ

بیجنگ.... چین کے دارلحکومت بیجنگ کی اعلی سطحی عوامی عدالت نے کہا ہے کہ مستقبل میں بیجنگ میں آن لائن عدالت قائم کی جائے گی۔ اس حوالے سے تیاریاں جاری ہیں، آن لائن عدالت کے ضابطہ کا ر کے مطابق انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت آن لائن کی جائیگی۔ اس کیلئے انٹرنیٹ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا . چین کی سپریم عوامی عدا لت کی رہنمائی میں ان مقدمات کے لئے نئے عدالتی قواعد بنائے جائیں گے۔ آن لائن عدالت بیجنگ شہر کے اندر انٹرنیٹ سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گی تاکہ انٹرنیٹ کے دور میں ہم آہنگ سماعت کا نظام قائم کیا جاسکے۔ 

شیئر: