Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آزادی بحری جہاز کابحر روم کی طرف سفر شروع

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر لگائی گئی پابندیوں  کے خلاف  تیسرے آزادی بحری جہاز نے غزہ کی بندرگاہ سے بحر روم کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔ غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی قومی تحریک  کے ترجمان بصام المناسرہ  نے غزہ کی بندرگاہ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم  آزادی  جہاز کے تیسرے سفر  کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں۔مناسرہ نے کہا کہ اس سفر کا مقصد عالمی رائے عامہ کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے کہ علاقائی ساحلوں پر فلسطینیوں کا حق ہے۔ غزہ کو دنیا سے منسلک کرنے والی بندرگاہ کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی ضمانت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو کارروائیاں کی جا رہی ہیں یہ صیہونی دہشت گردی کے خلاف ایک پْر امن بحری احتجاجی مظاہرہ ہیں۔

شیئر: