زائرین کی خدمت، مقدس شہر کی تعظیم
مکہ مکرمہ .... ”مقدس شہر کی تعظیم“ کے زیر عنوان امسال حج موسم کیلئے متعدد پروگراموں کا اعلان کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ کے 500نوجوان حصہ لیں گے۔ محلہ جاتی مراکز (کمیونٹی سینٹرز) ، سوسائٹی اس کی سرپرستی کررہی ہے۔ ”شباب مکہ“ پروگرام کے انچارج شیخ سعود الرحیلی نے واضح کیا کہ اس کے تحت طواف کرنے والوں کی خدمت، راستہ بھول جانے والوںکی رہنمائی، ابتدائی طبی امداد ، مریض حاجیوں کی عیادت اور ضیوف الرحمن کا استقبال ہوگا۔