دہلی کے موتی نگر میں کانوڑیوں کا ہنگامہ، کار میں توڑ پھوڑ
نئی دہل۔۔۔۔۔شمالی ہند میں اس وقت کانوڑیوں کی یاتراکا سلسلہ جاری ہے۔ یوں تو کسی بھی مذہبی فریضہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں لیکن دھرم کے نام پرنکلے کانوڑیئے ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ سےباز نہیں آتے۔گزشتہ روز جہاں گریٹر نوئیڈا میں کانوڑیوں کے2 دھڑے آپس میں بھڑ گئے تھے وہیں 7 جولائی کی شام دہلی کے موتی نگر میں کچھ کانوڑیوں نے بیچ سڑک پر توڑپھوڑ کرتے ہوئے ایک کار بھی الٹ دی۔پولیس کے مطابق کانوڑیئے کو ایک کار سے معمولی چوٹ لگ گئی تھی اس پر وہ اتنا آگ بگولہ ہو گئے کہ پولیس کی موجودگی میں سڑک پر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ واقعہ کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کانوڑیئے کس طرح کار میں توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔