Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیل مہاسے چہرے کی شادابی کے دشمن

چہرے پر کیلیں بننا ایک ایسا مسئلہ ہے جو چہرے کی خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتا ہے ۔ کیل مہاسے حسن کے ساتھ شخصیت کو بھی گہنا دیتے ہیں ۔ اگر آپ اس پریشانی کا شکار ہیں اور اس سے نجات چاہتی ہیں تو آپ کو چاہیے کہ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں اور پھل اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں ۔ اگر کوئی بھی کریم استعمال کررہی ہیں تو اس کا استعمال ترک کر دیں ۔ ناریل کا پانی پیئیں اور ناریل کھائیں ۔ سرخ پھل اور سبزیوں کا استعمال بڑھا دیں ۔ اس کے علاوہ لیموں کا رس 20 گرام ، روغن بادام 5 گرام ، گلیسرین 10 گرام اور خالص عرق گلاب 20 گرام ملا کر محفوظ کر لیں ۔ اس محلول کو روزانہ کیل مہاسوں پر ملیں ۔ ساتھ ہی کوئی خون پیدا کرنے والی دوا یا  شربت کا استعمال جاری رکھیں ۔  بہت جلد چہرے سے کیل مہاسے دور ہو جائیں گے اور جلد میں بھی نکھار پیدا ہو گا ۔ جلد کی مناسب صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا بھی چہرے کو کیل مہاسوں سے بچانے کے لیے ضروری ہے 
 

شیئر: