Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب نیوز اور رابطے نے حج 2018ءحج ایپلی کیشن جاری کردی

ریاض.... عرب نیوز اور رابطہ عالم اسلامی نے حج 2018ءایپلی کیشن جاری کردی۔ یہ اسمارٹ فون پر موثر ہوگی۔ حج موسم کے دوران اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ یہ ایپ اسٹور، گوگل پلے ، ای او ایس ، اینڈرائڈ پر مفت مہیا ہے۔ وہاں سے ڈاﺅن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ اس میں نئی خصوصیات کا اضافہ کیاگیا ہے۔ اسکی بدولت عازمین تازہ ترین خبریں حاصل کرسکتے ہیں۔ راستہ بھول جانے والے ساتھی کو تلاش کرسکتے ہیں۔ راستہ بھول جانے والا حاجی اسکی بدولت اپنے اہل و عیال او رپیاروں سے ہمہ وقت رابطے میں رہ سکتا ہے۔ عرب نیوز نے اعلان کیا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی حج ایپلی کیشن کے اجراءمیں معاون ہے۔ دونوں ادارو ںنے گزشتہ برس اسکی شروعات کی تھی۔ اس ایپلی کیشن میں سلامتی کے جملہ تقاضے مہیا ہیں۔ مثال کے طور پر ایمرجنسی نمبر ، سفارتخانوں کی فہرست ، حج موسم کے دوران خدمات پیش کرنے والے اہم اداروں سے متعلق معلومات ذخیرہ کی گئی ہیں۔ایپلی کیشن میں نئی خصوصیات قبلہ نما کی ہے۔ قرآن اور دعاﺅں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ کرنسی کی تبدیلی سے متعلق بھی معلومات دی گئی ہیں۔ حج کوریج کیلئے عرب نیوز ٹیم کے سربراہ محمد السلمی نے ایپلی کیشن کی سرپرستی پر رابطہ عالم اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔ عرب نیوز سعودی مارکیٹنگ اینڈ پبلیکیشن گروپ کا ایک مطبوعہ ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے www.arabnews.com/hajjappسے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: