مکہ کے مذابح میں 5ہزار حج اسامیاں
مکہ مکرمہ .... منار المشاعر اور اضواءالمشاعر کمپنیوں نے حج موسم کے دوران مکہ مکرمہ کے المعیصم اور العکیشیہ مذابح کیلئے 5ہزار اسامیوں پر ملازمتوں کا اعلان کردیا۔3ہزار قصاب 1500 صفائی کارکن او ر500گنتی کرنے والے مطلوب ہیں۔ ترجیح سعودی شہریوں کو دی جائیگی۔ درخواستیں روزانہ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک العکیشیہ مذبح کے صدر دفتر میں وصول کی جائیں گی۔