Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران بطور وزیر اعظم کہاں رہیں گے؟

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم ہاوس اور پنجاب ہاوس میں رہائش اختیار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور وزیراعظم منسٹر انکلیو میں رہیں گے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منسٹر انکلیو میں مرمت کا کام چل رہا ہے۔ یہ کام جب تک مکمل نہیں ہو جاتا اس وقت تک کچھ عرصے کیلئے عمران خان پنجاب ہاوس میں قیام کریں گے۔ منسٹر انکلیو میں مرمت کے کام کے اخراجات عمران خان اپنی جیب سے ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ا سپیکر اور ڈپٹی ا سپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری 18 اگست کو ایوان صدر میں ہوگی۔ حلف برداری کی تیاری ہفتہ سے شروع ہو جائیگی ۔ تقریب میں زیادہ وسیع پیمانے پر انتظامات نہیں کئے جائینگے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی غیر مشروط معافی قبول

شیئر: