Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خطرناک نتائج برآمد نگے ، اقوام متحدہ

 
نیویارک ۔۔۔اقوام متحدہ نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ پر مسلسل فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں امن وامان کی صورت حال خطرناک حد تک جا سکتی ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب برائے مشرق وسطیٰ نکولائی میلادینوف نے نیویارک میں ایک بیان میں کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے خطرناک نتائج سامنیآئیں گے اور پہلے سے ابتر صورت حال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔

شیئر: