ماسکو.... دنیا کا سب سے کوتاہ قد خچر روس میں پایا گیا ہے۔ یہ صرف 19.29انچ طویل ہے۔ اسے سینٹ پیٹرز برگ میں ہونے والی جانوروں کی نمائش میں بھی پیش کیا گیا۔ یہ خچر جون 2017ءمیں شمال مغربی روس کے ایک فارم میں پیدا ہوا تھا۔ اسکا وزن اس وقت صرف 3کلو گرام تھا۔ اسکی مالکن کا کہنا ہے کہ یہ ایک بلی جتنا لگتا تھا اور اس پر وہ بیحد خوش تھیں۔