Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کے یو ٹرن شروع ہو گئے،چانڈیو

  اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو ابھی حکومت ملی نہیں کہ عمران خان کے یوٹرن شروع ہو گئے۔100 دنوں کو پلان صرف عوام سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے دیا گیا تھا،جس کا کوئی پتہ نہیں۔ ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ابھی حکومت ملی نہیں کہ اس نے یوٹرن پہلے سے ہی شروع کر دیئے۔ پی ٹی آئی کا 100 دنوں کا پلان100 یوٹرن سے زیادہ کچھ بھی نکلے گا ۔پہلے پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ قرضہ کسی بھی ملک سے نہیں لیں گے ۔ اب کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے سوا اور کوئی چارہ ہی نہیں ۔ چانڈیو نے کہا کہ حکومت ملنے سے پہلے پی ٹی آئی نے نجکاری کیلئے قومی اداروں پر نظریں گاڑ دی ہیں ۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت سمیت دیگر حکومتوں میں کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دی۔اب بھی پیپلز پارٹی اپنے موقف پرقائم ہے۔جو کام نواز شریف اور اسحاق ڈار نہیں کرسکے وہ عمران خان اور اسد عمر کریں گے۔
مزید پڑھیں:پیپلزپارٹی کو اسپیکر کیلئے آزاد امیدواروں کی حمایت؟

شیئر: