Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزنی پر قبضہ، افغان فورسز اور طالبان کے متضاد دعوے

کابل ۔۔۔افغان طالبان اور ملکی فوج دونوں کی جانب سے غزنی شہر پر کنٹرول کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ کابل حکومت کا کہنا ہے کہ اْس کی افواج نے شہر کو عسکریت پسندوں سے پوری طرح صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے کیونکہ یہ اب مختلف رہائشی علاقوں میں مورچہ زن ہو گئے ہیں۔ غزنی کی صوبائی کونسل کے رکن گْل رضاعی کے مطابق شہر پر کنٹرول کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ طالبان نے مواصلاتی ٹاور تباہ کر دیا ہے۔ مشرقی افغان شہر غزنی پر طالبان عسکریت پسندوں نے جمعرات  کی نصف شب میں حملہ کیا تھا۔

شیئر: