Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چگنون ٹوسٹ ، منفرد ہیئر اسٹائل ‎

عام طور پر بالوں کا جوڑا بڑی عمر کی خواتین کے لئے مخصوص سمجھا جاتا ہے تاہم نوجوان لڑکیاں بھی اپنی عمر اور چہرے کی مناسبت سے اسے اپنا سکتی ہیں ۔ اس سلسلے میں کئی معروف ہیر بن ہیں جو خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں ۔ انہی میں سے ایک اسٹائل چگنون ٹوسٹ ہے جسے 6 آسان مراحل میں تیار کیا جا سکتا ہے ۔ اگر آپ کے بال کندھے سے کچھ نیچے ہیں اور آپ بیک کامبنگ کرنا جانتی ہیں تو آپ گرم موسم میں نفیس اور منفرد جوڑا بنا سکتی ہیں ۔ 
سب سے پہلے بالوں کو سائڈ مانگ میں سیٹ کریں ۔ اب سامنے کے بال علیحدہ کرتے ہوئے بیک کومبنگ شروع کریں ۔ بیک کومبنگ کے بعد بالوں کو ہیئر بینڈ کی مدد سے باندھ لیں تاکہ بیک کومبنگ خراب نہ ہو اور بال سمیٹ کر ان کو جوڑے کی شکل میں لپیٹنا آسان ہو جائے ۔ سامنے کے بال اب بھی علیحدہ ہی رکھنے ہیں ۔ پیچھے کے بالوں کو چوٹی کی صورت باندھ کر اوپر کی جانب جوڑے میں لپیٹ لیں اور ان پر ہیئر پن لگادیں ۔ اب سامنے والے بال ایک ایک لٹ کی صورت میں پیچھے کی جانب جوڑے تک لے جائیں اور ان پر ہیئر پن لگاتی جائیں ۔ اگر  آپ جوڑا بنانے کے باوجود سامنے کے بالوں کو لہریہ دار بنانا چاہتی ہیں تو آپ انہیں اوپر کی جانب ہیئر پن سے سیٹ کرکے نرمی سے باندھ لیں ۔ خوبصورت اور اسٹائلش چگنون ٹوسٹ مکمل ہو چکا ہے ۔ یہ موسم گرما میں بالوں کو سنبھالنے کا ایک منفرد اور دلفریب انداز ہے ۔
 

شیئر: