Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چمن میں بم دھماکہ،ایک ہلاک،کئی زخمی

کوئٹہ ...بلوچستان کے سر حدی شہر چمن میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ7 ایف سی اہلکاروں سمیت 15 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ دھماکے سے درجنوں گاڑیاں ، موٹرسائیکلیں اور متعدد دکانیں تبا ہ ہو گئیں ۔ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔اطلاعات کے مطابق سرحدی شہر چمن میں مال روڈ پر زیر تعمیر ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا۔ جیسے ہی فرنٹیئر کور کی گاڑی قریب سے گزری زور دار دھماکہ ہوا ۔ ایک شخص کامران موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فرنٹیئر کور کے 7جوان اور 8 شہریوں سمیت15 افرادزخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس، فرنٹیئر کور اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے میں 5 سے7 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ 
مزید پڑھیں:پاک ،افغان سرحد پر مزید فوج کی ضرورت

شیئر: