نازیہ حسن کو بچھڑے 18 برس بیت گئے
کوئین آف پاپ پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا دے رخصت ہوئے 18برس بیت گئے ۔ پاکستانی پاپ گلوکارہ کا نام آج بھی دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نام مانا جاتاہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلیوژن کے ایک پروگرام سے گلوکاری شروع کی تھی ۔ڈسکو دیوانے' آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ،میں اپنی آواز کے جادو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونےوالی گلوکارہ نازیہ حسن عارضہ کینسر کا شکار ہوکر18 برس قبل دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی شہرت رکھتے ہیں۔