اجزاء۔
انڈے۔ دو عدد
دودھ۔ ساڑھے تین اونس
مکھن ۔ایک اونس (پگھلا ہوا)
میدہ ۔ساڑھے تین اونس
بیکنگ پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
کاسٹر شوگر۔ دو کھانے کے چمچ
ونیلا ایسنس۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
بلیو بیریز ۔تین کھانے کے چمچ (سوکھی)
آئسنگ شوگر۔ ایک چٹکی
آئل۔ حسبِ ضرورت
ترکیب۔انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ کرلیں۔ ایک پیالے میں دودھ، مکھن اور انڈوں کی زردی ڈال کر اچھی طرح مِکس کریں۔ اب ایک پیالے میں میدہ، بیکنگ پاؤڈر اور کاسٹر شوگر مِکس کریں اور اس میں دودھ کا آمیزہ ڈال کر اچھی طرح بیٹ کریں ۔پھر اس میں ونیلا ایسنس اور سوکھی بلیو بیریز ڈال کر فولڈ کریں۔ایک فرائنگ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں۔اس میں ایک چمچ بھر کر مکھن ڈالیں اور اچھی طرح پھیلائیں کہ پین کیک بن جائے۔ جب ایک طرف سے گولڈن براؤن ہوجائے تو پلٹ کر دوسری طرف سے سینک لیں۔اس کے بعد فرائنگ پین سے نکال کر آئسنگ شوگر چھڑکیں اور فوراً سرو کریں۔