عروسی ملبوسات میں لہنگے کے ساتھ نازک سی بیلٹ بہت مقبول اور پسندیدہ ہے ۔ یہ جدید فیشن کا حصہ بھی ہے اور دلہن کا بھاری بھرکم دوپٹہ سنبھالنے میں مدد دیتا ہے ۔ بیلٹ سے سجا عروسی آنچل دلہن کے روپ میں مغلیہ شان عطا کرتا ہے ۔ عام طور پر عروسی لہنگے کے ساتھ جب بیلٹ بنوائی جاتی ہیں تو ساتھ دو دوپٹے ہوتے ہیں ۔ ایک عروسی جوڑے کا بھاری دوپٹہ اور دوسرا سر پر لیے جانے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا گھونگھٹ والا دوپٹہ ۔ یہ ریشمی دوپٹہ نازک کڑھائی سے سنہری جھالر لگا کر سجایا جاتا ہے اور دھنک اور ستاروں کا تانہ بانہ اسے دلکش تاثر دیتا ہے ۔ بیلٹ کے ساتھ ایک ہی دوپٹہ بہترین انداز میں سیٹ کیا جاسکتا ہے تاہم اگر دو دوپٹے ہوں تو زیادہ اسٹائلش لک دیتے ہیں ۔ بیلٹ سے سجا عروسی آنچل دلہن کا دوپٹہ سیٹ کرنے کا ایک جدید انداز ہے .