گھر کو وقت نہیں دے پاتی،انوشکا شرما
بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنے گھر اور شوہر ویرات کوہلی کو وقت نہیں دے پاتی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے کہا کہ وہ 15 برس کی عمر سے کام کر رہی ہیں۔ شادی کے بعد بھی کام جاری رکھا ہوا ہے اور اسی عادت کی وجہ سے ویرات کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی۔