Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم آزادی ہند پر ہندوستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، قونصل جنرل

    جدہ - - - -ہندوستانی قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ نے یوم آزادی پر مملکت میں مقیم ہندوستانی باشندوں کو مبارکباد ددی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ حج قریب ہے۔ اس موقع پر میری خواہش ہے کہ تمام حاجی خصوصاً ہندوستانی حاجی محفوظ اور سہولت سے فریضہ حج ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہند اور سعودی عرب کے درمیان شاندار تعلقات قائم ہیں اور دونوں میں اقتصادی ، سماجی او رثقافتی تعلقات قائم ہیں۔ وزیراعظم مودی کے دورہ سعودی عرب اور اعلیٰ سطح کے دوروں کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بلندی کی نئی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستانی حکومت اور عوام حج 2018 ء کے بہترین انتظامات کرنے پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر حج ڈاکٹر محمد صالح بنتن کے شکرگزار ہیں۔ قونصل جنرل نے کہا کہ قونصلیٹ نے مقیم ہندوستانیوں کی قونصلر خدمات کو مزید بہتربنایا ہے۔ اب 3دن میں نئے پاسپورٹ جاری کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی عرب کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرینگے، ہندوستانی سفیر

شیئر: