Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی تارک وطن نے کثیر المنزلہ عمارت سے کود کر جان دیدی

ٹانٹ، اسپین....  یہاں ٹانٹ میں  ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک 40سالہ برطانوی تارک وطن  نے  اسپین کے ایبیزان شہر کی ایک کثیر المنزلہ عمارت  سے کود کر جان دیدی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ٹھیک اسی جگہ اور اسی بلڈنگ سے ایک 26سالہ برطانوی گزشتہ سال گر کر ہلاک ہوچکا تھا۔ پولیس نے برطانوی شخص کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہے تاہم اب تک یہ بات ثابت نہیں ہوسکی کہ اس نے خود کشی کی ہے یا کسی نے اسے پیچھے سے دھکا دیا اور وہ اونچی عمارت سے نیچے جاگرا۔ سان انتونیو  پولیس کا کہناہے کہ نئے حادثے کا شکار ہونے والا 40سالہ شخص  کا نام اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ شاید حادثے کے وقت اسکے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا مگر شکل و صورت سے برطانوی لگ رہا تھا۔ مرنے والے کے ساتھ کام کرنے والے کے بیان کے مطابق اس کے ساتھی اسے کیلم کے نام سے جانتے تھے اور وہ ایک ٹیکنیشن کے طور پر کام کرتا تھا۔ وہ بہت ہی اچھا شخص تھا ۔ چارلی سمپکن نامی اسکے ساتھی کا کہناہے کہ  وہ اسکے لئے بڑے بھائی جیسا تھا۔ موسیقی کا دلدادہ تھا اور نئی گاڑیاں اسے پسند تھیں۔ واضح ہو کہ مجموعی طور پر اس کثیر منزلہ عمارت  سے جو مجورکاکا جزیرے کے قریب واقع ماگالوف کا رہنے والاتھا ۔ اب تک 3افراد کود کر ہلاک ہوچکے ہیں ۔اب تک 2افراد اس بلڈنگ سے گر کر ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تیسرا  شخص ایک دوسری عمارت سے اسی علاقے میں گر کر ہلاک ہوا تھا۔ یہ عمارت  حادثے کے حوالے سے  تذکروں میں آنے والی عمارت کے بالکل قریب واقع ہے۔ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ شایدگرنے والا شخص عمارت کی چھت پر جاکر وہاں سے چوتھی منزل پر واقع اپنی رہائش میں داخل ہونا چاہتا تھا ۔ وہ اپنے دوستوں کیساتھ وقت گزار کر جب رات کے 10بجے گھر پہنچا تو پتہ چلا کہ اسکے پاس گھر کی چابی نہیں ہے ۔ اب اس کیلئے چابی تلاش کرنا بیحد مشکل تھا چنانچہ اس نے چھت سے اترکر بالکنی کے راستے گھر میں داخل ہونے کا جان لیوا پروگرام تیار کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون کو پڑوسن کا اصلی نام 14سال بعد معلوم ہوا

شیئر: