Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل میں جیمز میٹس کی قیامگاہ کے قریب فائرنگ

ریو ڈی جنیرو۔۔۔ امریکی وزیر دفاع جمیز مٹیس کے دورہ برازیل کے دوران ان کی قیام گاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔جمیز میٹس جو کہ برازیلین شہر ریو ڈی جنیرو کی کوپاکبانا بیچ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھے کے قریب رات گئے شدید فائرنگ کی گئی جس نے  امریکی وزیر دفاع کو بے چین کر دیا۔انھوں نے صبح وہاں سے واپس جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فائرنگ صاف سنی آپ یاد رکھیں کہ گولیوں کی ترتھراہٹ سنیں تو سمجھیں کہ وہ کسی کی زندگی بدلکر رکھ دیتی ہیں ، میں فائرنگ کے اس واقعہ پر روشنی تو نہیں ڈال سکتا لیکن مجھے انہیں سن کر افسوس ہو اہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے بعض شہروں میں فائرنگ کے واقعات بھی مسئلہ ہے جو کہ اس وقت وجود میں آتا ہے جب مقامی افراد پولیس کی مدد نہیں کرتے اور جرائم پیشہ عناصر کو بندوقیں اٹھانے کا حوصلہ مل جاتا ہے۔

شیئر: