Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر کی تعمیر 2019ء کے انتخابات سے پہلے شروع ہوجائیگی، رام ولاس

    لکھنؤ- - - -بی جے پی کے سینئررہنما اوررکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نے آج  اعلان کیا کہ رام مندر کی تعمیر اجودھیا میں 2019ء کے پارلیمانی انتخابات سے قبل شروع ہوجائے گی۔ وہ یہاں اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔  ایک سوال  کے جواب میں انھوں نے کہا کہ  عدالت کے فیصلہ سے کچھ ہونے والا نہیں۔ جہاں تک سوال ہمارے عقیدے کا ہے تو مند رکی تعمیر کا راستہ  صاف ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی نے اپنے عہدے کا حلف لیتے ہی یہ کہہ دیا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ  رام مندرکی تعمیر شروع کی جائے۔   اس کا مطلب اسی  وقت واضح ہوگیا تھا کہ عدالت سے کچھ ہونے  والا نہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مسلح افواج میں خواتین کو ملے گا مستقل کمیشن ،وزیر اعظم مودی

شیئر: