Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمزجیتی تو پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس میں براہ راست جائیگی

 
جکارتہ:پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے انڈونیشیا میں شروع ہونے والے ایشین گیمز بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم اگر ان کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ 2020 ءکے اولمپکس میں براہ راست شرکت کی اہل ہوجائے گی لیکن ایسا نہ ہوا تو کوالیفائنگ راونڈ کی تلوار اس پر لٹکتی رہے گی۔ پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز کے لئے کراچی میں انتہائی سخت ٹریننگ کی لیکن اس ٹریننگ کا غور طلب پہلو یہ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنا گراونڈ ہاکی کلب آف پاکستان ا سٹیڈیم ہوتے ہوئے اس ٹریننگ کے لیے سابق اولمپیئن اصلاح الدین کی اکیڈمی کا انتخاب کیا۔اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ کھلاڑیوں کو ہاکی کلب آف پاکستان ا سٹیڈیم کے قریب کسی اچھے ہوٹل میں ٹھہرا سکے جبکہ ہاکی کلب آف پاکستان ا سٹیڈیم میں بھی رہائشی سہولتیں اب موجود نہیں رہیں لہذا اصلاح الدین اکیڈمی کے کمروں میں کھلاڑیوں کو ٹھہرایا گیا۔ 

شیئر: