Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے صدر کا انتخاب4 ستمبر کو ہوگا

  اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو کی جائے گی۔ 30 اگست تک کاغذات واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔ 4 ستمبر کو صدارتی انتخاب کے لئے قومی اور چارروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لئے پریذائیڈنگ افسران کا تقرر بھی کردیا ۔ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے پریذائیڈنگ آفسیر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ہوںگے۔ پنجاب اسمبلی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ، سندھ اسمبلی کے لئے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور بلوچستان اسمبلی کے لئے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پریذائیڈنگ افسران ہوںگے۔واضح رہے کہ صدر ممنون حسین کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہورہی ہے ۔آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا انعقاد صدارتی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل ہونا لازم ہے تاہم اسمبلی موجود نہ ہونے کے باعث صدارتی انتخاب موخر ہوا۔
مزید پڑھیں: پرویز الہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

شیئر: