Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز میں 5لاکھ کا مطالبہ کرنے پر دلہن کا ڈولی میں بیٹھنے سے انکار

لدھیانہ۔۔۔۔ہر بیٹی ماں باپ کی لاڈلی ہوتی ہے۔ والدین پیدائش سے لیکر شادی تک اس کے تمام ارمانوں کو پورا کرتے ہیں لیکن بعض جہیز کے لالچی افراد بہو ، بیٹیوں کی عزت کا خیال نہ رکھتے ہوئے پیسے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ لدھیانہ کے علاقے دیونگرکی رہنے والی بھارتی کے ساتھ پیش آیا۔بھارتی نے بتایا کہ ہوشیار پور کے گگن دیپ کے ساتھ شادی ہوئی ۔گگن کے گھر والوں نے والد سے کہا تھا کہ ہمیں جہیز وغیرہ نہیں چاہئے صرف کسی اچھے شادی ہال میں باراتیوں کی خدمت صحیح طریقے سے ہونی چاہئے اور رشتے داروں کو انگوٹھی سمیت کپڑے دینا۔ والد نے بیٹی بینک سے قرض لئے تاکہ شادی کے انتظامات کوئی کسر نہ رہ جائے۔ ملہوترا پیلس لدھیانہ میں بڑی دھوم دھام سے 300باراتی پہنچے جن کا پر جوش استقبال کیا گیا۔شادی کی تمام رسمیں ادا کرنے کے بعد رخصتی کے وقت لڑکے کے بڑے بھائی اور چچا نے والد سے 5لاکھ روپے نقد کا مطالبہ کیا۔جبکہ منگنی سے لیکر شادی تک تقریباً15لاکھ روپے خرچ ہوچکے تھے۔ والدنے کہا کہ وہ 5لاکھ روپے ابھی نہیں دے سکتے۔ جب سسرال والے ڈولی لیکر رخصتی کرانے کیلئے گھر پہنچے تو لڑکی کو سسرال والوں کی جانب سے 5لاکھ روپے کے مطالبے کا علم ہوا جس پر اس نے ڈولی میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔جب رشتے دار اور محلے والوں کو جہیز میں 5لاکھ روپے کے مطالبہ کی خبر ملی تو انہوں نے پولیس کو مطلع کردیا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر دولہا کے گھر والوں کو پولیس اسٹیشن لے آئی جہاں پوچھ گچھ کے بعد معاملہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - -2سال سے بینک کھاتے میں لین دین نہ کرنے والے ہوجائیں خبردار!

شیئر: