Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایس کی غریبی کی داستان

بلاسپور۔۔۔۔۔چیلنجوں کو مات دینے کیلئے لگن اور محنت کی جتنی ضروری ہے اس سے بھی زیادہ پیٹ کی بھوک مٹانے کی فکرکے چیلنج سے نمٹا مشکل ہوجاتا ہے لیکن سوچ اور خواب بلند ہوتومنزل آسان ہوجاتی ہے۔ رائے گڑھ کے تارا پور گاؤں میں ایسے ہی چیلنجوں سے نبردآزما ہونیوالے نوجوان آئی پی ایس بھوج رام پٹیل کی داستان نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ ان کی والدہ ان پڑھ ہیں، والد پرائمری پاس ، گاؤں کے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد زندگی میں درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے آئی پی ایس افسر بن گئے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے غریبی کو انتہائی قریب سے دیکھا ہے۔ ایک دور تھا جب پیٹ بھرنا کسی چیلنج سے کم نہ تھا۔ گھر میں کھانے کیلئے غلہ نہیں ہوتا تو والدہ دال یا سبزی میں مرچ زیادہ ڈال دیتیں تاکہ بھوک کم لگے۔ گاؤں کے جس سرکاری اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اس اسکول کے بچوں کی پڑھائی میں تعاون کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے انسان کامیابی کی منزل پر پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والدین نے پڑھائی کی اہمیت سمجھی اور مجھے تعلیم کی جانب راغب کیا۔ آج انہیں کی کوششوں اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے بھوج رام درگ چھتیس گڑھ میں بطور ایس پی تعینات ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -کرناٹک میں شدید بارش ،3افراد ہلاک

شیئر: