Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالیاتی حقوق ادا نہ کرنے کیلئے نئی چال

جدہ۔۔۔۔۔سعودی عدالتی ذرائع اور سعودی عربیئن مانیٹری فنڈ اتھارٹی ساما نے بتایاہے کہ جن لوگوں کیخلاف ایگزیکٹو کورٹس نے فیصلے جاری کردیئے تھے اور انہیں عدالتی احکامات کے تحت دعویداروں کے مالیاتی حقوق ادا کرنے کا پابند بنا دیا گیا تھااب انہوں نے اپنے اثاثے ، اپنی بیویوں اور اولاد کو منتقل کردیئے۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ اثاثوں کی منتقلی کا عمل ایسے وقت سامنے آیا ہے جبکہ ایگزیکٹو کورٹس نے عدالتوں سے جاری شدہ فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے طاقت کے استعمال کا انتباہ دیدیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایگزیکٹو کورٹس کے احکام پر عملدرآمد پر ٹال مٹول سے کام لیں گے یا انہیں نافذ نہ کرنے کے چکر چلائیں گے تو انہیں 7برس کی سزا ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -امریکی بانڈز کے خریداروں میں مملکت 10ویں نمبر پر

شیئر: