Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایام حج میں وزارت صحت کی آگاہی مہم ، "صحت کے ساتھ حج "

ریاض.... وزارت صحت کی جانب سے حجاج کےلئے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ۔ مشاعر مقدسہ اور مکہ مکرمہ میں احتیاطی تدابیر پر مبنی بینر آویزاں کر دیئے گئے ۔ وزارت صحت کی جانب سے " حج صحت کے ساتھ " سلوگن کے تحت آگاہی مہم شروع کی گئی ہے ۔ تصویری بینرمیں دھوپ سے بچاﺅ اور غیر معیاری اشیاءکھانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس ضمن میں وزارت صحت کی جانب سے مختلف ہینڈبلز بھی تیار کئے گئے ہیں جن پر حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور دھوپ میں زیادہ دیر قیام نہ کریں ۔ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ خیموں سے باہر نکلتے وقت چھتری کا استعمال لازمی کریں اور خوانچہ فروشوں سے غیر معیاری کھانا نہ کھائیں تاکہ کسی قسم مرض میں مبتلا نہ ہوں۔ وزارت صحت کی جانب سے موبائل پر مختصر پیغامات بھی ارسال کئے جارہے ہیں جو انگلش اور عربی میں ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام ایام حج میں اپنی صحت کاخیال رکھیں اورزیادہ دیر دھوپ میں نہ گھومیں ۔ چھتری لازمی طو ر پر استعمال کریں ۔ زیادہ ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے گریز کریں پانی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی قلت نہ ہو ۔ 

شیئر: