Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کے زیر استعمال رہنے والا پرانا پرام نواسی کے زیر استعمال

لندن ....  سلیقہ مند لوگ اکثر اپنی چیزیں سنبھال کر رکھتے ہیں اور یہی  وجہ ہے کہ وہ ان چیزوں کوبرسہا برس تک استعمال کے قابل رہتے ہیں۔ کبھی کبھار تو یہ استعمال نسل در نسل منتقل ہوتا ہے یعنی کوئی چیز کسی سلیقہ مند فرد کے پاس ہوئی تو اسکو اتنے دنوں تک سنبھال کر رکھا جاتا ہے کہ پھر اسکابیٹا بھی اگر استعمال نہ کرسکے تو اسے دیکھ ضرور لیتا ہے اسی طرح ماؤں کے زیر استعمال رہنے والی اکثر چیزیں انکی بیٹیوں کے زیر استعمال رہتی ہیں اور ایسا ہی کچھ یہاں دیکھنے میں آرہا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں رہنے والی معمر خاتون لورنا جارمین نے اپنی بچی کیلئے 1979ء میں ایک ایسا پرام استعمال کیاتھاجو انکے والدین نے انہیں تحفے کے طور پر دیاتھا اور اسوقت اس کی قیمت صرف 150پونڈ تھی۔ اب اتنے عرصے کے بعد اس پرام کو  اپنی بیٹی سیلی براڈشا کو دی تھی جس کے  بعد سیلی براڈ شا اسے اپنی بیٹی کے لئے استعمال کررہی ہیں ا و راسکی ظاہری شکل و صورت بہت ہی اچھی ہے۔  جو استعمال کرنیو الوں کے سلیقے کاپتہ دیتی ہے۔ واضح ہو کہ اس قسم کے پرام جن کی شکل و صورت وقت کے ساتھ کچھ بدل دی گئی ہے اب کم سے کم 5ہزار پونڈ میں دستیاب ہے۔ یعنی 40سال قبل 150 پونڈمیں خریدی گئی پرام کی قیمت تقریباً30گنا بڑھ کر 5ہزا ر پونڈ ہوگئی ہے جبکہ بعض اس سے بھی زیادہ مہنگے داموں فروخت ہورہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - --ممتا کی ماری ماں، 2سالہ بچے کو روزانہ 2 پیکٹ سگریٹ دینے پر مجبور

شیئر: