سعودی قیادت کا سوڈانی اور ہندوستانی صدور سے اظہار تعزیت
اتوار 19 اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ سعودی قیادت نے البحیرہ کشتی کے سانحہ پر سوڈانی صد ر اور کیرلہ میں آنیوالے سیلاب پر ہندوستانی صدر سے اظہار تعزیت کیا
٭ نائب گورنر مکہ مشاعرمقدسہ کے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں، عرفات میں حاجیوں کے خیموں کا بھی معائنہ کیا
٭ وادی منیٰ میں حجاج کے استقبال کے تمام انتظامات مکمل رہے، سعودی عہدیدار
٭ 3ماہ کے دوران سرکاری قرضے بڑھ کر 234ارب ریال تک پہنچ گئے
٭ مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت کم از کم 30اور زیادہ سے زیادہ 42رہیگا ، عرفات میں 29-42، منیٰ اور مزدلفہ میں 29-41 رہیگا
٭ مشاعر مقدسہ میں محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں کے شانہ بشانہ 1500رضاکار خواتین و حضرات
٭ حاجیوں کی بسوں کے ڈرائیوروں کے 20ٹیسٹ
٭ صفائی کے ٹھیکے مہنگے نہیں ہیں، میئر مکہ مکرمہ
٭ عید الاضحی کے دوران سرسری سماعت کے مقدمات کیلئے 785 انسپکٹرز تعینات
٭ ایرانی ملاﺅں کے خلاف احتجاجی مظاہرے، تہران اسٹیڈیمز تک پہنچ گئے
٭٭٭٭٭٭٭٭