تہران ۔۔۔ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل عامر تمامی نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے ایک نئے لڑاکا جیٹ طیارے کا تجربہ کرے گا۔انھوں نے بتایا کہ ’’ہم نیشنل ڈیفنس انڈسٹری ڈے پر ایک طیارے کاتجربہ کریں گے اور اس کے لئے تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے جیٹ طیارے کا تجربہ اور میزائل کی صلاحیتوں کو وسعت دینا ایران کی اولین ترجیح ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ ایران 22 اگست کو قومی دفاعی یوم صنعت کے طور پر مناتا ہے۔