عازمین نے ظہر اور عصر مسجد نمرہ میں ادا کی اور حج کا خطبہ سنا
عرفات: لاکھوں فرزندان اسلام نے عرفات کی مسجد نمرہ میںظہر اور عصر کی نماز جمع تقدیم ادا کی اور حج کا خطبہ سنا۔ عازمین صبح سے مسجد نمرہ پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ مسجد کا اندرونی اور بیرونی حصہ نمازیوں سے بھرگیا۔ ظہر کا وقت ہوتے ہی ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ پہلے ظہر کی نماز دو رکعت ادا کی گئی ۔ بعد ازاں دوسری اقامت ہوئی جس کے بعد عصر کی نماز دو رکعتیں ادا ہوئیں۔ بعد ازاں شیخ حسین بن عبد العزیز آل الشیخ نے حج کا خطبہ دیا ۔ عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک عازمین میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔