مکہ مکرمہ .... محکمہ پاسپورٹ کی تادیبی کمیٹی نے حج پرمٹ کی خلاف ورزیوں پر 19 افراد کے خلاف مقدمات کی سماعت کرکے فوری سزاﺅں کا اعلان کر دیا ۔ سعودی خبر رساں کے مطابق جوازات کی جانب سے حج سیزن سے قبل اس بات کا اعلان کیا تھاکہ حج پرمٹ کے بغیر کسی بھی شخص کو سفری سہولت فراہم کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزا دی جائے گی ۔ جوازات کیجانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر قائم کی جانے والی چیک پوسٹوں پر مقدمات کی سماعت کے لئے فوری سماعت کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں ۔ اس ضمن میں جوازات کا کہناتھا کہ مختلف چیک پوسٹوں پر غیر قانونی طور پر حج کرنےوالوں کو سفری سہولت فراہم کرنے پر 19 افراد جن میںزیادہ ترسعودی شامل ہیں کو قید اور جرمانے کی سزا دی گئی ہے ۔ قانون کے مطابق فی سواری 10 ہزار ریال جرمانہ اور 15دن قید کی سزا کا اعلان کیاگیاتھا ۔سب سے زیادہ جرمانہ ایک سعودی ھایف سفران الحربی پر کیا گیا جس پر 12 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کے جرم میں ایک لاکھ 20 ہزارریال جرمانہ عائد کیاگیا ۔