Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارک کی گئی کار 20فٹ گہرے گڑھے میں گر گئی

ساؤتھ ویلز.... سائوتھ ویلز میں زمین میں گہرا گڑھا پڑ جانے کی وجہ سے وہاں کھڑی ایک کار دھنس گئی۔ یہ کار کچھ دیر قبل ہی یک خاتون او ر اسکا بیٹا پارک کرکے گئے تھے۔ واپس آئے تو دیکھا  کہ اس جگہ گہرا گڑھا پڑ چکا ہے اور کار اس 20فٹ گہرے گڑھے میں گری ہوئی ہے۔  اسکا  بونٹ گڑھے میں ہے جبکہ اسکی باڈی اوپر کی جانب ہے۔ 54سالہ کارن ڈیوس نامی خاتون ویلش کے کیسل میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ اسکے 30سالہ بیٹے بھی وہیں کام کرتے ہیں اور دونوں ہی اسی کار سے دفتر آتے ہیں۔ دونوں اپنے اپنے دفتر میں کام کررہے تھے کہ کسی نے آکر انہیں اس واقعہ کی اطلاع دی۔ فوری طور پر فائر بریگیڈ کے حکام کو آگاہ کیا گیا جس نے کار گڑھے سے نکالی۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون نے نئی کار ٹیسٹ ڈرائیو کے دوران شو روم میں گھسا دی

شیئر: