Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان میں چیک پوسٹ نذر آتش

گلگت ...گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں قائم عارضی چیک پوسٹ کو مشتبہ دہشت گردوں نے آگ لگا دی۔ اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق 12 دہشت گردوں نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50 کلومیڑ دور قائم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ دہشت گرد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سینگال نالہ سے گزر کر ضلع غذر میں داخل نے کی کوشش کی ۔واضح رہے کہ دیامیر میں گزشتہ ماہ 14 اسکولوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا ۔گر نالہ کے قریب پولیس چوکی پر حملے میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔ دیامیر کے ڈپٹی کمشنر کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں:پنجاب پولیس کو ٹھیک کرنے کا ٹاسک

شیئر: