Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انصاف دو،ن لیگ احتجاجی تحریک چلائے گی

لاہور... مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اورمریم نواز کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے حکومتی فیصلے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صدارتی انتخاب کےلئے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور رابطوں کے بارے میں تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا کہ ا نتخابی دھاندلی کے خلاف ایوانوں کے اندر اور باہراحتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا ۔ پارلیمانی کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطا لبہ پورا ہونے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو ملنے والی غیر قانونی سزا کے خلاف ہر فورم سے رجوع کیا جائے گا ۔ ۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنا آغاز سیاسی انتقامی کارروائیوں سے کیا ہے۔ پوری قوم انہیں دیکھ رہی ہے ۔مسلم لیگ (ن) جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ اسی لئے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات ہیں تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے اس کےلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔آن لائن کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کیلئے انصاف دو احتجاجی تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔عید کے بعد احتجاجی تحریک کا پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا ۔ تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ عوام کو تحریک میں بتایا جائےگا کہ نوازشریف کا احتساب نہیں ہورہا بلکہ انتقام لیا جا رہا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں رکھنا انتقامی کارروائی ہے۔ زرداری کی چھٹی کے دن ضمانت ہوجاتی ہے مگر نواز شریف کو انصاف نہیں ملتا۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان نے عارف علوی کی حمایت کردی

شیئر: