Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعمال شدہ بیٹریوں کو بالکل نیا بنانا ممکن ہوگیا

لندن .... دنیا کی مختلف کمپنیاں اسمارٹ فون وغیرہ کیلئے نت نئی بیٹریاں تیار کرتی ہیں اور بلند و بانگ دعو¶ں کے ساتھ انہیں مارکیٹ میں روشناس کرایا جاتا ہے۔ تاہم استعمال شدہ بیٹریوں کو زیادہ دیرپا بنانے کیلئے طرح طرح کے کیمیکلز استعمال کئے جاتے ہیں جو بیٹریوں کی عمر بھلے بڑھاتے ہوں مگر جن گیجٹس میں ان بیٹریوں کو لگایا جاتا ہے انکی عمریں کم ہوجاتی ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اسمارٹ فون ، لیپ ٹاپس سے لیکر الیکٹرک کاروں اور ای سگریٹ وغیرہ میں لیتھیم سے بنائی گئی خاص قسم کی مضبوط بیٹریاں استعمال ہوتی ہیں مگر لیتھیم میں اپنی خامیاں بھی ہیں جن سے چھٹکارے کیلئے سائنسدانوں نے ایک نئی بیٹری کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔ جس سے استعمال شدہ بیٹری کو بالکل نیا بنایا جاسکتا ہے اور انکی کارکردگی بھی کسی نئی بیٹری سے زیادہ ہی ہوگی مگر کم نہیں ہوسکتی۔ خیال کیاجاتا ہے کہ بازار میں آتے ہی یہ بیٹری پہلے سے موجود دوسری بیٹریوں کیلئے بڑا مسئلہ بن جائیگی۔
 
 

شیئر: