Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں نیرومودی کے بنگلے پر چلے گا بلڈوزر؟

ممبئی۔۔۔۔پی این بی کے13ہزارکروڑ روپے گھپلہ کرکے فرار ہونیوالے نیرو مودی کے علی باغ میں واقع بنگلے کو جلد بلڈوزر سے زمین بوس کردیا جائیگا۔ مہاراشٹر کے وزیر ماحولیات رام داس کدم نے بتایا کہ 14اگست کو بامبے ہائی کورٹ نے نیرو مودی کے غیرقانونی بنگلے کو مسمار نہ کرنے کی ہدایت پر مہاراشٹر حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔وزیر موصوف نے ضلع رائے گڑھ میں سمندر کے ساحل پر تعمیر غیر قانونی اور قواعدوضوابط کے خلاف تعمیر شدہ بنگلوں کے سلسلے میں ہونیوالی جائزہ میٹنگ کے بعد ضلع انتظامیہ کوانہدامی کارروائی کی ہدایت دیدی ۔بعد ازاں انہوں نے کہا علی باغ میں واقع نیرو مودی کے بنگلے سمیت دیگر بنگلوں اور فارم ہاؤسز کے کاغذات کی ایک ماہ کے اندرکوسٹل ریگولیشن زون( سی آر زیڈ) ضابطے کے تحت تحقیقات مکمل کرلی جائیگی۔رام داس نے بتایا کہ علی باغ میں 121،مروڈ میں 151غیر قانونی بنگلے تعمیر کئے گئے جن میں سے 61علی باغ اور 50مروڈ کے بنگلوں میں لوگ سکونت پذیر ہیں۔ان پر فی الحال کارروائی نہیں کی جائیگی دیگر صنعتکاروں اور فلمی اداکاروں کے علی باغ میں 61اور مرونڈ میں101بنگلوں پر عدالتی اسٹے ہے جنہیں نیشنل گرین ٹریبیون (این جی ٹی) کو روانہ کردیا گیا۔رائے گڑھ کے ضلع افسر وجے سوریہ ونشی نے بتایا کہ نیرو کے ماما اور بینک گھپلے کے ملزم میہول چوکسی کا بنگلہ بھی قواعد وضوابط کے خلاف تعمیر کیا گیا ہے مگربنگلے پر عدالتی اسٹے ہے جسے ختم کرانے کیلئے حکومت جلد کارروائی کریگی۔بعدازاں اسے بھی زمین بوس کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - -تاجر کی بیٹی نے بزرگ خاتون کو گاڑی سے کچل دیا

شیئر: