Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمرات: غیر قانونی حجاج کے فنگر پرنٹ

منیٰ.... حج و عمرہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار بلا اجازت نامہ حج کرنے والے تارکین کا تعاقب کررہے ہیں۔ جمرات کے پل اور منیٰ میں مختلف مقامات پر روک کر فنگر پرنٹ لے رہے ہیں۔ اہلکار جمرات کے پل جانے اور وہاں سے نکلنے والے راستوں پر کھڑے ہوئے ہیں۔ شک کی بنیاد پر کسی کو بھی روک کر اس کے فنگر پرنٹ لے لیتے ہیں۔ اگر انکے پاس حج اجازت نامہ نہیں ہوتا تو موبائل پر ایس ایم ایس کے ذریعے بتا دیا جاتا ہے کہ آپ نے حج قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقررہ سزا ملے گی۔
 
 

شیئر: