Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹے کو عظیم فٹبالر دیکھنا چاہتا ہوں، رونالڈو

 
میڈرڈ: یوونٹس کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں کرسٹیانو جونیئر کو عظیم فٹبالر دیکھنا چاہتا ہوں۔ میرا خواب ہے کہ وہ میرے نقش قدم پر چلے لیکن میں اس پر کوئی دباو نہیں ڈالوں گا یہ کہ اس کی ہر ہر لمحہ رہنمائی کرونگا۔ 8سالہ رونالڈو جونیئر نے فٹبال میں اپنی مہارت کئی مرتبہ دکھائی ہے اور اپنی تصویریں والد کے انسٹاگرام پیچ پر ڈالی ہیں۔ رونالڈو نے کہا کہ بچپن میںجس طرح میں کھیلا کرتا تھا بالکل اسی طرح میرا بیٹا بھی کھیل رہا ہے۔ وہ کسی طرح بھی ہار تسلیم نہیں کرتا۔ مجھے 100فیصد یقین ہے کہ وہ میری طرح ہی نکلے گا۔ میں کچھ باتیں اسے بتاتا ہوں لیکن یہ اس پر منحصر ہے کہ وہ کیا بنتا ہے لیکن میں اس کی حمایت کرتا رہوں گا۔

شیئر: