Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی

سیزن کے آغاز کے بعد سے وزیٹرز کی ریکارڈ تعداد ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن 2024 میں وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی۔‘
ایس پی اے کے مطابق 2019 میں سیزن کے آغاز کے بعد سے وزیٹرز کی ریکارڈ تعداد ہے۔
سیزن کے دورن 20 ملین کے مارک کو عبور کرنا دنیا کے اس سب سے بڑے تفریحی ایونٹس میں سے ایک کی حیثیت سے اس کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔
 ریاض سیزن کے پروگرام اور ایونٹس جو پانچ اہم زونز میں منعقد کیے جا رہے ہیں، وزیٹرز کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے، ان میں بولیوارڈ ورلڈ، کنگڈم ایریا، بولیوارڈ سٹی، دی وینیو اور السویدی پارک شامل ہیں۔
بولیوارڈ رن وے زون کے حالیہ آغاز نے وزیٹرز کے تجربے میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ زون ایوی ایشن اور تفریح کا ایک منفرد امتزاج پیش کرتا ہے۔
ریاض سیزن کا مقصد سیاحت اور تفریحی شعبوں کو فروغ دینا ہے۔ یہ سیزن منفرد تجربات فراہم کرتا ہے جس میں تھیٹر، میوزیکل پرفارمنس، ای سپورٹس ٹورنامنٹس، انٹرنیشنل ڈائننگ اور مہم جوئی کے لیے پرکشش مقامات شامل ہیں۔
 ریاض سیزن کا آغاز اکتوبر میں ہوا جو مارچ 2025 تک جاری رہے گا۔ مزید عالمی معیار کے ایونٹس اور پرفارمنس وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرتی رہیں گی۔

شیئر: