وانی نے بھی 30 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نے زندگی کی 30 بہاریں دیکھ لیں۔انہوں نے اپنی فنی سرگرمیوں کا آغاز ماڈلنگ کے شعبے سے کیا بعد ازاں 2013 کی فلم شدھ دیسی رومانس میں ایک سپورٹنگ رول سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرنےوالی وانی کپور کو رنویرسنگھ کے ساتھ فلم بے فکرے سے شہرت ملی ۔اتنے کم عرصے میں وانی کو کئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔