Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں سیاسی عدم استحکام، وزیراعظم پارٹی قیادت چھوڑنے سے انکاری

سڈنی۔۔۔ آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرنبْل کو اپنی پارٹی کی جانب سے قیادت سے علیحدہ ہونے کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حکمران سیاسی جماعت کے سینیئر اراکین نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو پارٹی لیڈرشپ کی ووٹنگ کا مشورہ دیا ہے۔ اس مرتبہ انہیں لبرل پارٹی کی نائب سربراہ اور وزیر خارجہ جْولی بشپ کے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیراعظم ٹرنبْل کے قریبی ساتھی اور وزیر خزانہ ماتھیئس کورمین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارٹی کی حمایت سے محروم ہو چکے ہیں۔ لبرل پارٹی لیڈرشپ کے معاملے پر نئی رائے شماری آج جمعرات کو کروا سکتی ہے۔

شیئر: